صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
«من أكل طعاما ثم قال: الحمد لله الذي أطعمني هذا الطعام ورزقنيه من غير حول مني ولا قوة غفر له ما تقدم من ذنبه ومن لبس ثوبا فقال: الحمد لله الذي كساني هذا ورزقنيه من غير حول مني ولا قوة غفر له ما تقدم من ذنبه وما تأخر»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص کھانا کھائے، پھر کہے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي هَذَا الطَّعَامَ وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ» (تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور بغیر میری کسی طاقت اور قوت کے مجھے یہ عطا فرمایا)، تو اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں، اور جو شخص کوئی کپڑا پہنے اور کہے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ» (تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ پہنایا اور بغیر میری کسی طاقت اور قوت کے مجھے یہ عطا فرمایا)، تو اس کے اگلے پچھلے سب گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“