صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6067
«من اغتسل يوم الجمعة ومس من طيب امرأته إن كان لها ولبس من صالح ثيابه ثم لم يتخط رقاب الناس ولم يلغ عند الموعظة كانت كفارة لما بينها ومن لغا وتخطى رقاب الناس كانت له ظهرا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے، اگر اس کی بیوی کے پاس خوشبو ہو تو وہ لگائے، اپنے اچھے کپڑے پہنے، پھر لوگوں کی گردنیں نہ پھلانگے اور وعظ کے دوران فضول بات نہ کرے تو یہ اس کے لیے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے، اور جو فضول بات کرے اور لوگوں کی گردنیں پھلانگے تو اس کے لیے یہ محض ظہر کی نماز کے برابر ہوگی۔“