صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6066
«من اغتسل يوم الجمعة واستاك ومس من طيب إن كان عنده ولبس من أحسن ثيابه ثم خرج حتى يأتي المسجد ولم يتخط رقاب الناس ثم ركع ما شاء الله أن يركع ثم أنصت إذا خرج الإمام فلم يتكلم حتى يفرغ من صلاته كانت كفارة لما بينها وبين الجمعة الأخرى»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے، مسواک کرے، اگر اس کے پاس خوشبو ہو تو وہ لگائے، اپنے بہترین کپڑے پہنے، پھر نکل کر مسجد آئے اور لوگوں کی گردنیں پھلانگے بغیر آئے، پھر جتنی چاہے نفل نماز پڑھے، پھر جب امام نکلے تو خاموش ہو جائے اور اپنی نماز مکمل ہونے تک بات نہ کرے تو یہ اس جمعہ اور اگلے جمعہ کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔“