صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6064
«من اغتسل يوم الجمعة فأحسن الغسل وتطهر فأحسن الطهور ولبس من أحسن ثيابه ومس ما كتب الله له من طيب أو دهن أهله ثم أتى المسجد فلم يلغ ولم يفرق بين اثنين غفر الله له ما بينه وبين الجمعة الأخرى»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص جمعہ کے دن اچھی طرح غسل کرے، اچھی طرح طہارت حاصل کرے، اپنے بہترین کپڑے پہنے، اور اللہ نے اس کے لیے جو خوشبو یا اپنے گھر کا تیل مقدر کیا ہو وہ لگائے، پھر مسجد آئے اور نہ فضول بات کرے اور نہ دو آدمیوں کے درمیان تفریق ڈالے تو اللہ اس کے اور اگلے جمعہ کے درمیان کے گناہ معاف کر دیتا ہے۔“