حدیث نمبر: 6063
«من اغتسل يوم الجمعة غسل الجنابة ثم راح في الساعة الأولى فكأنما قرب بدنة ومن راح في الساعة الثانية فكأنما قرب بقرة ومن راح في الساعة الثالثة فكأنما قرب كبشا أقرن ومن راح في الساعة الرابعة فكأنما قرب دجاجة ومن راح في الساعة الخامسة فكأنما قرب بيضة فإذا خرج الإمام حضرت الملائكة يستمعون الذكر»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص جمعہ کے دن جنابت جیسا غسل کرے، پھر پہلی گھڑی میں نکلے تو گویا اس نے اونٹ کی قربانی پیش کی، اور جو دوسری گھڑی میں نکلے تو گویا اس نے گائے کی قربانی پیش کی، اور جو تیسری گھڑی میں نکلے تو گویا اس نے سینگوں والے مینڈھے کی قربانی پیش کی، اور جو چوتھی گھڑی میں نکلے تو گویا اس نے مرغی پیش کی، اور جو پانچویں گھڑی میں نکلے تو گویا اس نے انڈا پیش کیا، پھر جب امام نکلتا ہے تو فرشتے حاضر ہو کر ذکر سنتے ہیں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 6063
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق ٣] عن أبي هريرة. صحيح أبي داود ٣٧٧.