صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6045
"من أطعمه الله طعاما فليقل: اللهم بارك لنا فيه وأطعمنا خيرا منه ومن سقاه الله لبنا فليقل: اللهم بارك لنا فيه وزدنا منه فإنه ليس شيء يجزي من الطعام والشراب غير اللبن "ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جسے اللہ کوئی کھانا کھلائے تو وہ کہے: اے اللہ! ہمارے لیے اس میں برکت عطا فرما اور ہمیں اس سے بہتر کھلا، اور جسے اللہ دودھ پلائے تو وہ کہے: اے اللہ! ہمارے لیے اس میں برکت عطا فرما اور اسے ہمارے لیے بڑھا دے، کیونکہ دودھ کے سوا کوئی چیز کھانے اور پینے دونوں سے کفایت نہیں کرتی۔“