صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6021
«من استعاذكم بالله فأعيذوه ومن سألكم بالله فأعطوه ومن دعاكم فأجيبوه ومن صنع إليكم معروفا فكافئوه فإن لم تجدوا ما تكافئونه فادعوا له حتى تروا أنكم قد كافأتموه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص تم سے اللہ کا واسطہ دے کر پناہ مانگے تو اسے پناہ دو، اور جو تم سے اللہ کا واسطہ دے کر سوال کرے تو اسے دو، اور جو تمہیں دعوت دے تو اس کی دعوت قبول کرو، اور جو تمہارے ساتھ کوئی بھلائی کرے تو اس کا بدلہ دو، اور اگر تمہیں بدلہ دینے کو کچھ نہ ملے تو اس کے لیے اتنی دعا کرو کہ تمہیں یقین ہو جائے کہ تم نے اس کا بدلہ چکا دیا ہے۔“