صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 602
«إذا سقطت لقمة أحدكم فليمط ما بها من الأذى وليأكلها ولا يدعها للشيطان ولا يمسح يده بالمنديل حتى يلعقها أو يلعقها فإنه لا يدري في أي طعامه البركة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کسی کا لقمہ گر جائے تو اسے چاہیے کہ اس پر لگی ہوئی گندگی کو دور کر دے اور اسے کھا لے، اور اسے شیطان کے لیے نہ چھوڑے۔ نیز وہ اپنے ہاتھ کو تولیے (یا رومال) سے اس وقت تک صاف نہ کرے جب تک کہ وہ اپنی انگلیوں کو چاٹ نہ لے یا (اپنی بیوی وغیرہ کو) چٹوا نہ دے، کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے کھانے کے کس حصے میں برکت رکھی گئی ہے۔“