صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6
«آكل كما يأكل العبد فوا الذي نفسي بيده لو كانت الدنيا تزن عند الله جناح بعوضة ما سقى منها كافرا كأسا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں اسی طرح کھاتا ہوں جس طرح ایک غلام کھاتا ہے، اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر اللہ کے نزدیک دنیا کی وقعت مچھر کے پر کے برابر بھی ہوتی تو وہ اس میں سے کسی کافر کو ایک گھونٹ (پانی کا) بھی نہ پلاتا۔“