صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5872
«مستريح ومستراح منه العبد المؤمن يستريح من نصب الدنيا وأذاها إلى رحمة الله تعالى والعبد الفاجر تستريح منه العباد والبلاد والشجر والدواب»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”آرام پانے والا اور جس سے آرام پایا جائے دو طرح کے لوگ ہیں: مومن بندہ دنیا کی مشقت اور تکلیف سے آرام پا کر اللہ تعالیٰ کی رحمت کی طرف چلا جاتا ہے، اور فاجر بندے کے مرنے سے بندے، شہر، درخت اور جانور سب آرام پاتے ہیں۔“