صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5863
«مر رجل بغصن شجرة على ظهر طريق فقال: والله لأنحين هذا عن المسلمين لا يؤذيهم فأدخل الجنة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ایک آدمی راستے کے بیچوں بیچ ایک درخت کی ٹہنی کے پاس سے گزرا تو اس نے کہا: اللہ کی قسم! میں اسے مسلمانوں کے راستے سے ہٹا دوں گا تاکہ یہ انہیں تکلیف نہ دے، چنانچہ اس نیکی کی وجہ سے اسے جنت میں داخل کر دیا گیا۔“