حدیث نمبر: 5857
" مثلي في النبيين كمثل رجل بنى دارا فأحسنها، وأكملها وأجملها وترك فيها موضع لبنة لم يضعها فجعل الناس يطوفون بالبنيان ويعجبون منه ويقولون: لو تم موضع هذه اللبنة فأنا في النبيين موضع تلك اللبنة"
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”انبیاء میں میری مثال اس آدمی جیسی ہے جس نے ایک گھر بنایا، اسے خوب اچھا، مکمل اور خوبصورت بنایا، مگر اس میں ایک اینٹ کی جگہ خالی چھوڑ دی، تو لوگ اس عمارت کے گرد گھومتے اور اس پر تعجب کرتے اور کہتے: کاش اس اینٹ کی جگہ بھی پوری کر دی جاتی! تو انبیاء میں، میں اسی اینٹ کی جگہ ہوں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 5857
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ت] عن أبي [حم ق ت] عن جابر [حم ق] عن أبي هريرة [حم م] عن أبي سعيد. فقه السيرة ١٤١.