صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
«مثل القائم على حدود الله والمدهن فيها كمثل قوم استهموا على سفينة في البحر فأصاب بعضهم أعلاها وأصاب بعضهم أسفلها فكان الذين في أسفلها إذا استقوا من الماء مروا على من فوقهم فقال الذين في أعلاها: لا ندعكم تصعدون فتؤذونا فقالوا: لوأنا خرقنا في نصيبنا خرقا ولم نؤذ من فوقنا فإن يتركوهم وما أرادوا هلكوا جميعا وإن أخذوا على أيديهم نجوا ونجوا جميعا»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ کی حدود پر قائم رہنے والے اور ان میں کوتاہی برتنے والے کی مثال ان لوگوں جیسی ہے جنہوں نے سمندر میں ایک کشتی کے لیے قرعہ ڈالا، تو کچھ لوگوں کو کشتی کا اوپر والا حصہ ملا اور کچھ کو نچلا حصہ ملا۔ نچلے حصے والے جب پانی لینا چاہتے تو اوپر والوں کے پاس سے گزرتے، تو اوپر والوں نے کہا: ہم تمہیں اوپر نہیں آنے دیں گے کہ تم ہمیں تکلیف دو۔ نچلے حصے والوں نے کہا: اگر ہم اپنے حصے میں ایک سوراخ کر لیں اور اوپر والوں کو تکلیف نہ دیں (تو کیسا رہے)؟ پس اگر اوپر والے انہیں ان کے ارادے پر چھوڑ دیں تو سب ہلاک ہو جائیں گے، اور اگر وہ ان کے ہاتھ پکڑ لیں تو وہ بھی بچ جائیں گے اور سب بچ جائیں گے۔“