صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5826
«مثل البخيل والمتصدق كمثل رجلين عليهما جبتان من حديد من ثديهما إلى تراقيهما فأما المنفق فلا ينفق شيئا إلا سبغت على جلده حتى تخفي بنانه وتعفوأثره وأما البخيل فلا يريد أن ينفق شيئا إلا لزقت كل حلقة مكانها فهو يوسعها فلا تتسع»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بخیل اور صدقہ دینے والے کی مثال ان دو آدمیوں جیسی ہے جن کے سینے سے لے کر ہنسلی کی ہڈیوں تک لوہے کی زرہیں پہنی ہوئی ہوں، خرچ کرنے والا جب بھی کچھ خرچ کرتا ہے تو وہ زرہ اس کے جسم پر کشادہ ہوتی چلی جاتی ہے یہاں تک کہ اس کی انگلیوں کے پوروں کو چھپا لیتی ہے اور اس کے نشانات مٹا دیتی ہے، اور بخیل جب بھی کچھ خرچ کرنا چاہتا ہے تو زرہ کا ہر حلقہ اپنی جگہ پر چمٹ جاتا ہے، وہ اسے کشادہ کرنا چاہتا ہے مگر وہ کشادہ نہیں ہوتی۔“