صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5784
«ما من مولود إلا يولد على الفطرة فأبواه يهودانه أو ينصرانه أو يمجسانه كما تنتج البهيمة بهيمة جمعاء هل تحسون فيها من جدعاء»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے، پھر اس کے والدین اسے یہودی، عیسائی یا مجوسی بنا دیتے ہیں، جیسے جانور مکمل صحیح سالم بچہ جنم دیتا ہے، کیا تم اس میں کوئی کٹا ہوا عضو دیکھتے ہو؟“