صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5767
«ما من مسلم يعود مسلما غدوة إلا صلى عليه سبعون ألف ملك حتى يمسي وإن عاده عشية صلى عليه سبعون ألف ملك حتى يصبح وكان له خريف في الجنة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو مسلمان صبح کے وقت کسی مسلمان کی عیادت کرے تو شام تک ستر ہزار فرشتے اس کے لیے رحمت کی دعا کرتے رہتے ہیں، اور اگر وہ شام کے وقت عیادت کرے تو صبح تک ستر ہزار فرشتے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں، اور اس کے لیے جنت میں ایک باغ ہوگا۔“