صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5747
«ما من قلب إلا وهو معلق بين إصبعين من أصابع الرحمن إن شاء أقامه وإن شاء أزاغه والميزان بيد الرحمن يرفع أقواما ويخفض آخرين إلى يوم القيامة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کوئی دل ایسا نہیں مگر وہ رحمٰن کی دو انگلیوں کے درمیان معلق ہے، اگر وہ چاہے تو اسے سیدھا رکھے اور اگر چاہے تو اسے پھیر دے، اور میزان رحمٰن کے ہاتھ میں ہے، وہ قیامت تک کچھ لوگوں کو بلند کرتا ہے اور کچھ کو پست کرتا ہے۔“