صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5699
«ما من بعير إلا في ذروته شيطان فإذا ركبتموها فاذكروا نعمة الله تعالى عليكم كما أمركم الله ثم امتهنوها لأنفسكم فإنما يحمل الله تعالى»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کوئی اونٹ ایسا نہیں مگر اس کی کوہان پر ایک شیطان ہوتا ہے، پس جب تم اس پر سوار ہو تو اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کا ذکر کرو جیسے اللہ نے تمہیں حکم دیا ہے، پھر اسے اپنے کام کے لیے استعمال میں لاؤ، کیونکہ حقیقت میں اللہ تعالیٰ ہی سواری کراتا ہے۔“