صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5690
"ما من امرئ يخذل امرءا مسلما في موطن ينتقص فيه من عرضه وينتهك فيه من حرمته إلا خذله الله تعالى في موطن يحب فيه نصرته، وما من أحد ينصر مسلما في موطن ينتقص فيه من عرضه وينتهك فيه من حرمته إلا نصره الله في موطن يحب فيه نصرته"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کوئی آدمی ایسا نہیں جو کسی مسلمان کو ایسے موقع پر بے یار و مددگار چھوڑ دے جہاں اس کی عزت پر حملہ ہو رہا ہو اور اس کی حرمت پامال ہو رہی ہو مگر اللہ تعالیٰ بھی اسے ایسے موقع پر بے یار و مددگار چھوڑ دے گا جہاں وہ چاہے گا کہ اس کی مدد کی جائے، اور کوئی آدمی ایسا نہیں جو کسی مسلمان کی ایسے موقع پر مدد کرے جہاں اس کی عزت پر حملہ ہو رہا ہو اور اس کی حرمت پامال ہو رہی ہو مگر اللہ بھی اس کی ایسے موقع پر مدد کرے گا جہاں وہ چاہے گا کہ اس کی مدد کی جائے۔“