صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5681
«ما من الأنبياء من نبي إلا وقد أعطي من الآيات ما مثله آمن عليه البشر وإنما كان الذي أوتيته وحيا أوحاه الله إلي فأرجوأن أكون أكثرهم تابعا يوم القيامة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”انبیاء میں سے کوئی نبی ایسا نہیں مگر اسے ایسی نشانیاں دی گئیں جن جیسی نشانیوں پر لوگ ایمان لائے، اور جو کچھ مجھے دیا گیا وہ وحی ہے جو اللہ نے مجھ پر نازل کی، پس مجھے امید ہے کہ قیامت کے دن میرے پیروکار ان سب سے زیادہ ہوں گے۔“