حدیث نمبر: 5675
«ما من آدمي إلا في رأسه حكمة بيد ملك فإذا تواضع قيل للملك ارفع حكمته وإذا تكبر قيل للملك: دع حكمته»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کوئی آدمی ایسا نہیں مگر اس کے سر میں ایک لگام ہوتی ہے جو ایک فرشتے کے ہاتھ میں ہوتی ہے، پس جب وہ عاجزی اختیار کرتا ہے تو فرشتے سے کہا جاتا ہے: اس کی لگام بلند کر دو، اور جب وہ تکبر کرتا ہے تو فرشتے سے کہا جاتا ہے: اس کی لگام چھوڑ دو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 5675
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [طب] عن ابن عباس [البزار] عن أبي هريرة. الصحيحة ٥٣٨.