صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5667
«ما لي رأيتكم أكثرتم التصفيق من نابه شيء في صلاته فليسبح فإنه إذا سبح التفت إليه وإنما التصفيق للنساء»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مجھے کیا ہو گیا کہ میں نے تمہیں دیکھا کہ تم نے بہت تالیاں بجائیں، جس کو اس کی نماز میں کچھ پیش آئے تو وہ 'سبحان اللہ' کہے، کیونکہ جب وہ 'سبحان اللہ' کہے گا تو امام اس کی طرف متوجہ ہوگا، تالی بجانا تو صرف عورتوں کے لیے ہے۔“