صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5665
«ما لي أراكم رافعي أيديكم كأنها أذناب خيل شمس اسكنوا في الصلاة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مجھے کیا ہو گیا کہ میں تمہیں دیکھتا ہوں کہ تم اپنے ہاتھ اس طرح اٹھاتے ہو گویا وہ سرکش گھوڑوں کی دمیں ہیں، نماز میں سکون سے رہو۔“