صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5660
«ما كسب الرجل كسبا أطيب من عمل يده وما أنفق الرجل على نفسه وأهله وولده وخادمه فهو صدقة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”آدمی نے اپنے ہاتھ کی کمائی سے بہتر کوئی کمائی نہیں کی، اور آدمی جو کچھ اپنے آپ پر، اپنے گھر والوں پر، اپنی اولاد پر اور اپنے خادم پر خرچ کرے وہ صدقہ ہے۔“