صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5646
«ما فتح رجل باب عطية بصدقة أو صلة إلا زاده الله تعالى بها كثرة وما فتح رجل باب مسألة يريد بها كثرة إلا زاده الله تعالى بها قلة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو آدمی بھی صدقہ یا صلہ رحمی سے عطا کرنے کا دروازہ کھولتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے اس کے ذریعے مزید کثرت عطا کرتا ہے، اور جو آدمی بھی کثرت حاصل کرنے کی نیت سے سوال کرنے کا دروازہ کھولتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے اس کے ذریعے مزید کمی میں مبتلا کر دیتا ہے۔“