صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 562
«إذا رأيت المذي فاغسل ذكرك وتوضأ وضوءك للصلاة وإذا نضحت الماء فاغتسل»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم مذی (شہوت کے وقت نکلنے والی رطوبت) دیکھو تو اپنی شرمگاہ کو دھو لو اور نماز جیسا وضو کر لو، اور جب تم پانی (یعنی منی کو اچھل کر) نکلتا ہوا دیکھو تو غسل کرو۔“