حدیث نمبر: 5607
«ما جلس قوم مجلسا لم يذكروا الله تعالى فيه ولم يصلوا على نبيهم إلا كان عليهم ترة فإن شاء عذبهم وإن شاء غفر لهم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو لوگ بھی کسی مجلس میں بیٹھیں اور اس میں نہ اللہ تعالیٰ کا ذکر کریں اور نہ اپنے نبی پر درود بھیجیں تو یہ ان پر نقصان کا باعث ہوگا، پھر اگر اللہ چاہے تو انہیں عذاب دے اور اگر چاہے تو انہیں بخش دے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 5607
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ت هـ] عن أبي هريرة وأبي سعيد. الصحيحة ٧٤.