صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5602
«ما تقولون في الشهيد فيكم؟ قالوا: القتل في سبيل الله قال: إن شهداء أمتي إذن لقليل من قتل في سبيل الله فهو شهيد ومن مات في سبيل الله فهو شهيد والمبطون شهيد والمطعون شهيد والغرق شهيد»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تم اپنے ہاں شہید کسے سمجھتے ہو؟ صحابہ نے کہا: اللہ کی راہ میں قتل ہونا، آپ نے فرمایا: اس طرح تو میری امت کے شہید بہت کم ہوں گے، جو اللہ کی راہ میں قتل ہو وہ شہید ہے، اور جو اللہ کی راہ میں مرے وہ بھی شہید ہے، پیٹ کی بیماری میں مرنے والا شہید ہے، طاعون میں مرنے والا شہید ہے، اور ڈوب کر مرنے والا شہید ہے۔“