حدیث نمبر: 5600
«ما تصدق أحد بصدقة من طيب ولا يقبل الله إلا الطيب إلا أخذها الرحمن بيمينه وإن كانت تمرة فتربوفي كف الرحمن حتى تكون أعظم من الجبل كما يربي أحدكم فلوه أو فصيله»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو بھی کوئی شخص پاکیزہ کمائی میں سے صدقہ کرتا ہے، اور اللہ پاکیزہ کمائی کے سوا کچھ قبول نہیں کرتا، تو رحمٰن اسے اپنے دائیں ہاتھ سے قبول فرماتا ہے، اور اگرچہ وہ ایک کھجور ہی ہو تو رحمٰن کی ہتھیلی میں بڑھتی رہتی ہے یہاں تک کہ پہاڑ سے بھی بڑی ہو جاتی ہے، جیسے تم میں سے کوئی اپنے گھوڑے کے بچے یا اونٹ کے بچے کو پالتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 5600
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ت ن هـ] عن أبي هريرة. صحيح الترغيب ٨٤٩: حم نحوه.