صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 560
«إذا رأيت الأمة ولدت ربتها ورأيت أصحاب البنيان يتطاولون بالبنيان ورأيت الحفاة الجياع العالة كانوا رءوس الناس فذلك من معالم الساعة وأشراطها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم دیکھو کہ لونڈی اپنی مالکن کو جنم دے رہی ہے، اور تم عمارتیں بنانے والوں کو دیکھو کہ وہ اونچی اونچی عمارتیں بنانے میں ایک دوسرے پر فخر و تکبر کر رہے ہیں، اور تم ننگے پیر، بھوکے، اور محتاج لوگوں کو لوگوں کا سردار (حکمران) بنے دیکھو، تو یہ قیامت کی نشانیوں اور علامتوں میں سے ہے۔“