صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 555
«إذا رأى أحدكم مبتلى فقال: الحمد لله الذي عافاني مما ابتلاك به وفضلني عليك وعلى كثير من عباده تفضيلا، كان شكر تلك النعمة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص کسی مصیبت زدہ (یا بیمار) کو دیکھے اور یہ کہے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ وَفَضَّلَنِي عَلَيْكَ وَعَلَى كَثِيرٍ مِنْ عِبَادِهِ تَفْضِيلًا» (سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے اس مصیبت سے محفوظ رکھا جس میں اس نے تجھے مبتلا کیا ہے، اور مجھے تجھ پر اور اپنے بہت سے بندوں پر نمایاں فضیلت عطا فرمائی)، تو یہ اس (عافیت کی) نعمت کا شکر ادا کرنا ہو گیا۔“