حدیث نمبر: 5404
«ليس على رجل نذر فيما لا يملك ولعن المؤمن كقتله ومن قتل نفسه بشيء عذب به يوم القيامة ومن حلف بملة سوى الإسلام كاذبا فهو كما قال ومن قذف مؤمنا بكفر فهو كقتله»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”آدمی پر اس چیز میں نذر کا حکم نہیں جس کا وہ مالک نہیں، اور مومن پر لعنت کرنا اسے قتل کرنے کے مترادف ہے، اور جو شخص کسی چیز سے اپنے آپ کو قتل کرے اسے قیامت کے دن اسی چیز سے عذاب دیا جائے گا، اور جو شخص اسلام کے سوا کسی اور دین کی جھوٹی قسم کھائے تو وہ ویسا ہی ہو جائے گا جیسا اس نے کہا، اور جو کسی مومن پر کفر کی تہمت لگائے تو یہ اسے قتل کرنے کے مترادف ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام / حدیث: 5404
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق ٤] عن ثابت بن الضحاك.