صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
«ليس بيني وبين عيسى نبي وإنه نازل فإذا رأيتموه فاعرفوه رجل مربوع إلى الحمرة والبياض ينزل بين ممصرتين كأن رأسه يقطر وإن لم يصبه بلل فيقاتل الناس على الإسلام فيدق الصليب ويقتل الخنزير ويضع الجزية ويهلك الله في زمانه الملل كلها إلا الإسلام ويهلك المسيح الدجال فيمكث في الأرض أربعين سنة ثم يتوفى فيصلي عليه المسلمون»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میرے اور عیسیٰ کے درمیان کوئی نبی نہیں، اور وہ نازل ہونے والے ہیں، پس جب تم انہیں دیکھو تو انہیں پہچان لینا: میانہ قد کا آدمی، سرخی اور سفیدی مائل، وہ دو زرد رنگ کے کپڑوں میں اتریں گے، ایسا لگے گا کہ ان کے سر سے پانی ٹپک رہا ہے حالانکہ اسے کوئی نمی نہیں لگی ہوگی، وہ اسلام کے لیے لوگوں سے جنگ کریں گے، صلیب توڑ دیں گے، خنزیر کو قتل کر دیں گے، جزیہ ختم کر دیں گے، اور اللہ ان کے زمانے میں اسلام کے سوا تمام مذاہب کو ہلاک کر دے گا اور مسیح دجال کو ہلاک کریں گے، پھر وہ زمین میں چالیس سال قیام کریں گے، پھر ان کی وفات ہو جائے گی اور مسلمان ان کی نمازِ جنازہ پڑھیں گے۔“