حدیث نمبر: 538
«إذا دعي أحدكم إلى طعام فليجب فإن كان مفطرا فليأكل وإن كان صائما فليدع بالبركة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کسی کو کھانے کی دعوت دی جائے تو اسے چاہیے کہ وہ اسے قبول کرے، پھر اگر وہ روزے سے نہ ہو تو کھا لے اور اگر روزے سے ہو تو (میزبان کے لیے) برکت کی دعا کر دے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 538
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [طب] عن ابن مسعود. الإرواء ١٩٥٣.