صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5367
«ليراجعها ثم يمسكها حتى تطهر ثم تحيض فتطهر فإن بدا له أن يطلقها فليطلقها طاهرا قبل أن يمسها فتلك العدة التي أمر الله أن يطلق لها النساء»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”وہ اسے رجوع کر لے، پھر اسے روکے رکھے یہاں تک کہ وہ پاک ہو جائے، پھر حیض آئے اور پھر پاک ہو، پس اگر اسے طلاق دینے کا ارادہ ہو تو وہ اسے پاکی کی حالت میں، اس سے مباشرت کیے بغیر طلاق دے، یہی وہ عدت ہے جس کے مطابق اللہ نے حکم دیا ہے کہ عورتوں کو طلاق دی جائے۔“