حدیث نمبر: 5351
«ليؤمن هذا البيت جيش يغزونه حتى إذا كانوا ببيداء من الأرض يخسف بأوسطهم وينادي أولهم آخرهم ثم يخسف بهم فلا يبقى إلا الشريد الذي يخبر عنهم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اس گھر (کعبہ) پر حملہ کرنے کے لیے ایک لشکر ضرور آئے گا، یہاں تک کہ جب وہ ایک بیابان زمین میں ہوں گے تو ان کے درمیانی حصے کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا، ان کا اگلا حصہ اپنے پچھلے حصے کو پکارے گا، پھر انہیں دھنسا دیا جائے گا، اور ان میں سے صرف وہی بھاگنے والا بچے گا جو ان کی خبر دے گا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام / حدیث: 5351
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م ن هـ] عن حفصة. الصحيحة ١٩٢٤: تخ، ك.