حدیث نمبر: 5339
«لو» يعلم الناس ما في النداء والصف الأول ثم لم يجدوا إلا أن يستهموا عليه لاستهموا ولو يعلمون ما في التهجير لاستبقوا إليه ولو يعلمون ما في العتمة والصبح لأتوهما ولو حبوا "
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ اذان اور پہلی صف میں کیا اجر ہے، پھر انہیں اس کے لیے قرعہ اندازی کے سوا کوئی چارہ نہ ملے تو وہ قرعہ اندازی کریں گے، اور اگر انہیں معلوم ہو جائے کہ جلدی نماز کے لیے جانے میں کیا اجر ہے تو وہ اس کی طرف دوڑ پڑیں گے، اور اگر انہیں معلوم ہو جائے کہ عشاء اور فجر میں کیا اجر ہے تو وہ گھسٹتے ہوئے بھی ان میں ضرور آئیں گے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام / حدیث: 5339
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [مالك حم ق ن] عن أبي هريرة. مختشصر مسلم ٢٦٨.