صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5327
«لولا أن قومك حديثوعهد بجاهلية لأنفقت كنز الكعبة في سبيل الله ولجعلت بابها بالأرض ولأدخلت فيها من الحجر»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اگر تمہاری قوم جاہلیت سے نئی نئی نکلی ہوئی نہ ہوتی تو میں کعبہ کا خزانہ اللہ کی راہ میں خرچ کر دیتا، اس کا دروازہ زمین کے برابر کر دیتا اور اس میں حطیم میں سے (کچھ حصہ) شامل کر دیتا۔“