صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5268
«لو دعيت إلى ذراع أو كراع لأجبت ولو أهدي إلي ذراع أو كراع لقبلت»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اگر مجھے بکری کی اگلی ران یا پائے پر دعوت دی جائے تو میں قبول کروں گا، اور اگر مجھے اگلی ران یا پائے کا تحفہ دیا جائے تو میں قبول کروں گا۔“