صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5255
«لو أني استقبلت من أمري ما استدبرت لم أسق الهدي ولجعلتها عمرة فمن كان منكم ليس معه هدي فليحل وليجعلها عمرة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اگر مجھے پہلے سے وہ بات معلوم ہوتی جو اب مجھے بعد میں معلوم ہوئی ہے تو میں قربانی کا جانور ساتھ نہ لاتا اور اسے عمرہ بنا لیتا، پس تم میں سے جس کے ساتھ قربانی کا جانور نہیں ہے وہ احرام کھول دے اور اسے عمرہ بنا لے۔“