صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5230
«لن يوافي عبد يوم القيامة يقول: لا إله إلا الله يبتغي بها وجه الله إلا حرم الله عليه النار»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کوئی بندہ قیامت کے دن اس حال میں نہیں آئے گا کہ وہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں) کہتا ہو اور اس سے اللہ کی رضا چاہتا ہو، مگر اللہ اس پر جہنم حرام کر دے گا۔“