صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5206
«لما أغرق الله فرعون قال:» آمنت أنه لا إله إلا الذي آمنت به بنوا إسرائيل قال جبريل: يا محمد! فلو رأيتني وأنا آخذ من حال البحر فأدسه في فيه مخافة أن تدركه الرحمة"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب اللہ تعالیٰ نے فرعون کو غرق کیا تو اس نے کہا: میں ایمان لایا کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں۔ جبریل نے فرمایا: اے محمد! کاش تم مجھے دیکھتے جب میں سمندر کی کیچڑ لے کر اس کے منہ میں ٹھونس رہا تھا، اس ڈر سے کہ کہیں اس پر رحمت نہ ہو جائے۔“