صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5128
«لقد تابت توبة لوقسمت بين سبعين من أهل المدينة لوسعتهم وهل وجدت توبة أفضل من أن جادت بنفسها لله»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اس عورت نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر مدینے کے ستر آدمیوں میں تقسیم کر دی جائے تو ان سب کے لیے کافی ہو جائے، اور کیا اس سے بہتر کوئی توبہ ہو سکتی ہے کہ اس نے اللہ کی خاطر اپنی جان قربان کر دی؟“