حدیث نمبر: 5116
«لغدوة في سبيل الله أو روحة خير من الدنيا وما فيها ولقاب قوس أحدكم أو موضع قده في الجنة خير من الدنيا وما فيها ولو اطلعت امرأة من نساء أهل الجنة إلى الأرض لملأت ما بينهما ريحا ولأضاءت ما بينهما ولنصيفها على رأسها خير من الدنيا وما فيها»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ کی راہ میں صبح یا شام کا نکلنا دنیا اور جو کچھ اس میں ہے، سب سے بہتر ہے، اور جنت میں تم میں سے کسی کی کمان کے برابر یا اس کے کوڑے کی جگہ کے برابر جگہ بھی دنیا اور جو کچھ اس میں ہے، سب سے بہتر ہے، اور اگر جنتی عورتوں میں سے کوئی ایک عورت زمین کی طرف جھانک لے تو زمین و آسمان کے درمیان کی ہر چیز کو خوشبو سے بھر دے اور روشن کر دے، اور اس کے سر کی اوڑھنی بھی دنیا اور جو کچھ اس میں ہے، سب سے بہتر ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام / حدیث: 5116
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق ت هـ] عن أنس. مختصر مسلم ١٠٧٦، الإرواء ١١٨٢.