صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 510
«إذا خلص المؤمنون من النار حبسوا بقنطرة بين الجنة والنار فيتقاصون مظالم كانت بينهم في الدنيا حتى إذا نقوا وهذبوا أذن لهم بدخول الجنة فوالذي نفس محمد بيده لأحدهم بمسكنه في الجنة أدل منه بمسكنه كان في الدنيا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب مومن جہنم (کے پل) سے پار ہو جائیں گے تو انہیں جنت اور دوزخ کے درمیان ایک پل پر روک لیا جائے گا، پس وہ دنیا میں ایک دوسرے پر کی گئی زیادتیوں کا بدلہ (قصاص) لیں گے، یہاں تک کہ جب وہ بالکل پاک صاف کر دیے جائیں گے تو انہیں جنت میں داخل ہونے کی اجازت دے دی جائے گی۔ پس اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد (ﷺ) کی جان ہے! ان میں سے ہر ایک شخص جنت میں اپنے گھر کے راستے کو اس سے بھی زیادہ بہتر جانتا ہو گا جتنا وہ دنیا میں اپنے گھر کا راستہ جانتا تھا۔“