صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5079
«لست أنا حملتكم ولكن الله حملكم وإني والله إن شاء الله لا أحلف على يمين فأرى غيرها خيرا منها إلا أتيت الذي هوخير وتحللتها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں نے تمہیں سواری نہیں دی بلکہ اللہ نے تمہیں سواری دی ہے، اور اللہ کی قسم، ان شاء اللہ، میں جب بھی کوئی قسم کھاتا ہوں اور اس کے علاوہ کوئی اور بات بہتر دیکھتا ہوں تو وہی بہتر کام کرتا ہوں اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دیتا ہوں۔“