صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5073
«لتملأن الأرض جورا وظلما فإذا ملئت جورا وظلما يبعث الله رجلا مني اسمه اسمي واسم أبيه اسم أبي فيملؤها عدلا وقسطا كما ملئت جورا وظلما فلا تمنع السماء شيئا من قطرها ولا الأرض شيئا من نباتها يمكث فيكم سبعا أو ثمانيا فإن أكثر فتسعا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”زمین ضرور ظلم و ستم سے بھر جائے گی، پھر جب وہ ظلم و ستم سے بھر جائے گی تو اللہ تعالیٰ میری اولاد میں سے ایک شخص کو بھیجے گا جس کا نام میرے نام جیسا اور اس کے باپ کا نام میرے باپ کے نام جیسا ہوگا، وہ زمین کو عدل و انصاف سے اسی طرح بھر دے گا جیسے وہ ظلم و ستم سے بھری تھی، تب آسمان اپنی بارش میں سے کچھ نہ روکے گا اور نہ زمین اپنی پیداوار میں سے کچھ روکے گی، وہ تم میں سات یا آٹھ سال ٹھہرے گا، اور اگر زیادہ ہوا تو نو سال۔“