صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5067
«لتركبن سنن من كان قبلكم شبرا بشبر وذراعا بذراع حتى لو أن أحدهم دخل جحر ضب لدخلتم وحتى لوأن أحدهم جامع امرأته بالطريق لفعلتموه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تم ضرور اپنے سے پہلے لوگوں کے طریقوں پر، بالشت بہ بالشت اور ہاتھ بہ ہاتھ چلو گے، یہاں تک کہ اگر ان میں سے کوئی گوہ کے بل میں داخل ہوا ہو تو تم بھی داخل ہو جاؤ گے، اور اگر ان میں سے کوئی راستے میں اپنی بیوی سے مباشرت کرے تو تم بھی ایسا ہی کرو گے۔“