صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5046
«لأن يغدو أحدكم فيحتطب على ظهره فيتصدق منه ويستغني به عن الناس خير له من أن يسأل رجلا أعطاه أو منعه ذلك بأن اليد العليا أفضل من اليد السفلى وابدأ بمن تعول»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تم میں سے کسی کا صبح سویرے نکل کر اپنی پیٹھ پر لکڑیاں لادنا، ان سے صدقہ کرنا اور ان کے ذریعے لوگوں سے بے نیاز ہو جانا، اس کے کسی آدمی سے مانگنے سے بہتر ہے، خواہ وہ اسے دے یا نہ دے، کیونکہ اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے، اور خرچ کرنے میں اپنے زیرِ کفالت لوگوں سے شروع کرو۔“