صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5036
«لأن أقعد مع قوم يذكرون الله تعالى من صلاة الغداة حتى تطلع الشمس أحب إلي من أن أعتق أربعة من ولد إسماعيل ولأن أقعد مع قوم يذكرون الله من صلاة العصر إلى أن تغرب الشمس أحب إلي من أن أعتق أربعة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میرا کسی ایسی جماعت کے ساتھ بیٹھنا جو فجر کی نماز سے سورج طلوع ہونے تک اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتی رہے، مجھے اولادِ اسماعیل میں سے چار غلام آزاد کرنے سے زیادہ پسند ہے، اور میرا کسی ایسی جماعت کے ساتھ بیٹھنا جو عصر کی نماز سے سورج غروب ہونے تک اللہ کا ذکر کرتی رہے، مجھے چار غلام آزاد کرنے سے زیادہ پسند ہے۔“